ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے لبنان میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کی۔
انہوں نے کہا کہ ایران باہمی احترام کی بنیاد پر لبنان کی حمایت اور اقتصادی و سیاسی میدان میں تعاون کے لیے تیار ہے۔
لبنانی حکام سے ملاقات کے لیے بیروت کا دورہ کرنے والے ایرانی وزیر خارجہ نے لبنان میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم سے ملاقات کی اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس ملاقات میں بیروت میں ایران کے سفیر مجتبیٰ امانی بھی موجود تھے۔
آپ کا تبصرہ